Home Blog Ishq Rehta hai bawazu mujh main

Ishq Rehta hai bawazu mujh main

1
109

عشق رہتا ہے باوضو مجھ میں
ہوتی رہتی ہے اللہ ھُو مجھ میں

جب بھی اندر سے ٹوٹ جاتا ہوں
کوئی ہوتا ہے سرخرو مجھ میں

میں جو چپ کی زبان بولتا ہوں
کون کرتا ہے گفتگو مجھ میں

عشق صحرا نشیں قلندر ہے
رقص کرتا ہے چار سو مجھ میں

کبھی بے رنگ سا لگوں تو کبھی
ساری دنیا کے رنگ و بو مجھ میں

میں تری آرزو میں بستا ہوں
اور بستی ہے آرزو مجھ میں

یعنی ہم دونوں ایک جیسے ہیں
جو ہے تجھ میں وہ ہوبہو مجھ میں

مجھ پہ بے صورتی کا پردہ ہے
اور اک شخص خوبرو مجھ میں

خوب روتا ہوں اس لیۓ
اک جہاں ہے لہو لہو مجھ میں

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here